ایک بیان پرمسلمان گلوکارہ فرانسیسی ٹیلنٹ شو سے باہر

: فرانس میں ایک مسلمان گلوکارہ کو دہشتگرد حملوں سے متعلق بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اسی وجہ سے گلوکارہ کو ٹی وی شو بھی چھوڑنا پڑ گیا۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مینیل نے سال 2016 میں فرانسیسی شہر نیس میں ہونے والے ٹرک حملے سے متعلق اپنے شبہات کو مد نظر رکھتے ہوئے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اچھی بات ہے، ہر ہفتے ایک حملہ معمول ہی بن گیا ہے اور دہشتگرد ہمیشہ اپنے ساتھ شناختی کارڈ لیے پھرتا ہے۔ مینیل کی اس طنزیہ پوسٹ پر اصل اعتراض ان کے ہیش ٹیگ پر اٹھایا گیا جس کا مقصد تھا کہ ’’ہمیں بیوقوف مت سمجھو‘‘۔

اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین نے اسے ہلاک افراد کی توہین اور ناقابل قبول قرار دیا۔ گلوکارہ پر کڑی تنقید کے بعد ٹی وی شو ’’ فرانس وائس‘‘ کی انتظامیہ نے دباؤ کی تاب نہ لاتے ہوئے مینیل کو شوسے باہر ہونے کیلئے کہنا پڑا۔مینیل کا تعلق شام سے ہے۔

گلوکارہ نے وضاحتی بیان میں کہا کہ میرا ردعمل سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا، بعد میں اپنا تبصرہ ڈیلیٹ کردیا تھا۔ خود پرتنقید کے بعد بائیس سالہ مینیل ابتصام کا کہنا ہے کہ میں دہشتگردی کی مذمت کرتی ہوں۔ فیس بک پرجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میں کسی کو دکھ نہیں دینا چاپتی تھی۔ اس شو ست دستبردارہورہی ہوں۔

کچھ افراد کی جانب سے مینیل کی حمایت بھی دیکھنے میں آئی، سوشل میڈیا پرکہا گیا کہ گلوکارہ کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نیس حملے میں 86 افراد جان سے گئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: