بھارت نے گوگل پر 136کروڑ کا جرمانہ عائد کردیا

بھارت نے گوگل پر 136کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
بھارت کے مسابقتی کمیشن نے 136کروڑ روپے جرمانہ گوگل سرچ میں امتیاز برتنے پر عائد کیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گوگل کو اپنی مسابقت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا بھی مرتکب پایا گیا ہے۔
بھارت کے مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل آن لائن ویب سرچ اور آن لائن اشتہاری منڈی میں اپنی برتری کا ناجائز استعمال کرتا رہا، جس کی وجہ سے گوگل نے اپنے حریفوں کو نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب گوگل ترجمان کا کہنا ہے کہ مسابقتی کمیشن کے ان تحفظات کے جائزے کے بعد گوگل اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دنیا کی بہترین جامعات کون کون سی ہیں؟

تعلیمی معیار کی سالانہ رینکنگ میں سال 2010 کے بعد پہلی بار آکسفرڈ نے روایتی حریف کیمبرج کو مات دے دی ۔ آکسفرڈ ...