جہیز کی ڈیمانڈ ،خاوند اور سسرالیوں نے خاتون کا گردہ بیچ ڈالا

بھارتی ریاست مغربی بنگال میںسسرالیوں کی جہیز کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر خاوند نے اپنے گھر والوں سے مل کر خاتون کا گردہ فروخت کردیا ، پولیس نے 2افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کلکتہ کی رہائشی رتہ سرکار نے پولیس تھانے میں ایک درخواست درج کرائی ہے ، جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ 2سال قبل اسے پیٹ میں تکلیف ہوئی ، اس کا خاوند بسوجیت اسے کلکتہ کے ایک نجی کلینک پر لے گیا ، جہاں اس نے ڈاکٹروں سے ساز باز کرکے میرا گردہ 2لاکھ روپے میں فروخت کردیا ۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کے اپنڈیکس کا آپریشن ہوگا اور صحت مند ہو جاﺅ گی مگر اس آپریشن کے بعد بھی میری صحت میں بہتری نہیں آئی۔ آپریشن کے بعد میرے شوہر نے مجھے دھمکی دی کہ اگر شہر میں کسی سے بھی میں نے اس سرجری کا تذکرہ کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
رتہ سرکار نے پولیس کا مزید بتایا کہ اس کی شادی کے بعد سے اس کے سسرالی روزانہ اس کو جہیز کم لانے پر طعنے دیتے تھے اور میرے گھر والوں سے جہیز کی ڈیمانڈ کرتے تھے ، جب میرے والدین جہیز دینے میں ناکام رہے تو انہوں نے میرا گردہ ہی فروخت کردیا۔ خاتون کی درخواست کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کا حراست میں لے لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

لالی وڈ پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ ’’بابرہ شریف‘‘

لالی وڈ پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ ’’بابرہ شریف‘‘

ماضی کی خوبصورت اور ورسٹائل اداکارہ بابرہ شریف اپنے قدوقامت اور چہر ے سے آج ...