چین کا میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ

چین نے میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، گراﺅنڈ بیسڈ سسٹم کا تجربہ ایسے وقت کیا گیا جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

چینی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا گیا، میزائل نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کرلئے۔

چینی حکام کے مطابق یہ تجربہ دفاعی نوعیت کا تھا اور اس کا مقصد کسی خاص ملک تک میزائلوں کی رینج بڑھانا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے جنوبی کوریا میں تھاڈ نامی میزائل دفاعی نظام نصب کر رکھا ہے جس کو چین اپنی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو امریکا کیلئے خطرہ قرار دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: