تہران میں شدید برفباری،ائرپورٹس اور اسکول بند

ایران کے دارالحکومت تہران میں موسم سرما کی پہلی شدید برف باری کے بعد 2ائرپورٹس پر تمام پروازیں منسوخ اور اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں ہونے والی شدید برف باری کے بعد مشہد اور تہران کے درمیان چلنے والی ریل سروس بھی معطل ہے ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شدید برف باری کے بعد ٹریفک کے نظام میں بھی خلل پڑا ہے جبکہ کئی علاقوں میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں رات سے جاری برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: