بجلی سےچلنےوالی اورماحول دوست گاڑیاں

معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کی مالیت 90 ارب ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے عالمی منصوبے کو کامیابی میں مدد ملے گی۔

غیرملکی خبرایجنسی کی جاری جائزہ رپورٹ میں ماہرین نے کہا کہ اس وقت الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں میں جرمنی سب سے آگے ہے جس کی سرمایہ کاری کی مالیت 52 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، چین 21 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور امریکا 19 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں بجلی سے چلنے والی سالانہ 9 کروڑ (90 ملین) گاڑیاں فروخت ہورہی ہیں جن کی طلب میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی موٹر ساز کمپنی ”فورڈ موٹرز“ نے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری دگنا کرکے 11 ارب ڈالر تک لانے کا فیصلہ کیا ہے جو کل عالمی سرمایہ کاری کے 1 فیصد سے بھی کم ہوگی۔

امریکی موٹر ساز کمپنی ” ٹیسلا “ اپنے صرف تین ماڈلز کی گاڑیاں تیار کررہی ہے جن کی مجموعی تعداد 1 لاکھ سالانہ ہے۔ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو مائک جیکسن کا کہنا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ 2030ءتک امریکا میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں کا 15 سے 20 فیصد حصہ الیکٹرک گاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ”ڈیملر“ نے بھی الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 11.7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں کے 10 مکمل طور پر بجلی سے چلنے والے اور 40 ہائبرڈ ماڈل متعارف کرائے گی۔جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ” وولکس ویگن “ کا کہنا ہے کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں 2030ء تک 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

امریکی موٹرساز کمپنی ” جنرل موٹرز“ کا کہنا ہے کہ وہ 2023ءتک الیکٹرک گاڑیوں کے 20 نئے ماڈل متعارف کرائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: