خواتین کا مذاق اڑانے والے اشتہار پر احتجاج

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں واقع جم کے نئے اشتہار نے عوام کو اشتعال دلا دیا جس میں ایک خالی ڈرم کو عورت کے جسم سے تشبیہ دیتے ہوئے اشتہار میں لکھاہے کہ ‘عورت کی ایسی ساخت نہیں ہونی چاہیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق کولمبو کے اوسمو جم نے شہر کے مضافاتی علاقے میں بل بورڈ پر ایک اشتہار لگایا جس میں یہ پیغام درج تھا اور لگنے کے فوراً بعد ہی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث چھڑ گئی۔
کئی لوگوں نے اس بل بورڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر شائع کی اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا کہ اس اشتہار میں باڈی شیمنگ اور جنسی تعصب کا پیغام دیا گیاہے۔

احتجاج کرنے والوں نے ہیش ٹیگ بائیکاٹ اوسمو کا استعمال کیا جبکہ دوسروں نے فیس بک پر اوسمو جم کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ اس اشتہار کو واپس لیں لیکن جم کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا اور اس اشتہار کی تصویر ان کے اپنے پیج پر لگی رہی۔
سماجی کارکن ماریسا ڈی سلوا نے بی بی سی کوبتایاکہ ‘یہ اشتہار عورتوں کے جسم کے بارے میں ہے اور جنسی تعصب کی واضح مثال ہے۔ اشتہاروں کی صنعت ہمیشہ عورتوں کو چیزیں بیچنے کے لیے استعمال کرتی ہیں جیسے کبھی گاڑی کے اشتہار یا پرفیوم ۔
انھوں نے مزید کہا: ‘یہ اشتہار بھی اسی نوعیت کا ہے جہاں عورتوں کے خد و خال کو نشانہ بنایا گیا ہےاور ان کو بتایا گیا کہ عورتوں کی معقول جسامت کیسی ہونی چاہیے۔
اس اشتہار کے آنے کے بعد سے ماریسا نے چند اور خواتین کے ساتھ مل کر اس کے سد باب کے لیے کام کرنا شروع کر دیا۔ ان میں سے ایک خاتون نے اوسمو جم کے مارکیٹنگ مینیجر کو فون کر کے شکایت کی لیکن انھیں بتایا گیا کہ اشتہار میں استعمال ہونے والی تصویر کی کمپنی سے اجازت نہیں لی گئی تھی لیکن انھوں نے اشتہار کو واپس لینے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: