خفیہ طریقےسے یورپ منتقلی حرام قرار

الجزائر کی سپریم اسلامی کونسل نے ایک فتوے میں خفیہ طریقےسے یورپ منتقلی کو حرام قرار دیا ہے۔
العربیہ کے مطابق افریقی ملک الجزائر کے وزیر برائے مذہبی امور محمد عیسیٰ نے سپریم اسلامی کونسل کے فتوے کی تائید کی ہے۔
اس فتوے میں الجزائر سے شہریوں کی غیرقانونی یورپ منتقلی کو شرعاً حرام قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بیرون ملک غیرقانونی نقل مکانی کو حرام قرار دینے سے متعلق یہ فتویٰ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔
الجزائر کے وزیر برائے لوکل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ محض فتوے بازی سے شہریوں کو یورپ ہجرت سے روکنا کافی نہیں ہوگا، حکومت نوجوان طبقے کو بنیادی مراعات فراہم کرے تاکہ نوجوانوں کا یورپ کی طرف نقل مکانی کا رحجان کم ہو۔
اسی طرح علماء کرام مساجد میں وعظ وتبلیغ کے ذریعے بھی نوجوانوں کو اپنے وطن سے وابستگی اختیار کرنے کی تلقین کریں اور انہیں یورپ جانے سے روکنے کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: