آن لائن دھمکیاں دینےوالوں کی اب پکڑہوگی

: خواتین انٹرنیٹ پر بھی محفوظ نہیں۔آن لائن حراساں کئے جانے سے لیکر جان لینے کی دھمکیوں جیسے پیغامات بھی مردوں کی نسبت خواتین کو زیادہ موصول ہوتے ہیں۔سائبرکرائم میں پنجاب سب سےآگےنکل گیا۔

صفر آٹھ صفر صفر، تین نو تین نو تین،یہی وہ ٹال فری نمبر ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین  آن لائن ہراساں کئے جانے جیسے مسائل کا نہ صرف اندراج کروا سکتے ہیں بلکہ اُن کا حل بھی معلوم کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کےتحت کام کرنے والی ہیلپ لائن کو پہلے سال کے دوران ایک ہزار چھیاسٹھ کالز موصول ہوئیں جن میں سےزیادہ ترکالرزخواتین ہیں۔آن لائن حراساں کئے جانے والے کیسز میں لاہور سب سے آگے ہے۔

آن لائن پلیٹ فارمز پر حراساں ہونے والوں میں شوبز ستارے، سیاستدان، صحافی اور سوشل ایکٹیوسٹ سرفہرست ہیں۔

پاکستان میں تقریبا اُناسی فیصد خواتین انٹرنیٹ تک رسائی رکھتی ہیں جن میں سے بہتر فیصد اپنے ڈیجیٹل حقوق سے ناواقف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: