عمران خان کیلئے مایا علی کا خوبصورت پیغام

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زندگی کا ایک نمایا ں پہلو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا افراد کے لئے ان کی خدمات ہیں۔ ان کے قائم کردہ شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے عمران خان کا ساتھ شوبزستاروں سمیت زندگی کے نمایاں شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی دیتے ہیں۔

گزشتہ دنوں دبئی میں شوکت خانم کینسراسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے منعقدہ تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان، مایا علی، فخرعالم سمیت بہت سے اداکار موجود تھے۔ اداکارہ مایا علی نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر عمران خان کی کدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ایک پیغام لکھا۔

اپنے پیغام میں مایا علی نے لکھا کہ ’’عمران خان وہ ہیں جنہوں نے ایک خواب دیکھا، خود پر بھروسہ کیا۔ وہ ، وہ ہیں جو کچھ کرنا چاہتاتھا لیکن اپنے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے۔ اور عمران خان وہ آدمی ہیں جس نے اپنے خواب کو پورا کیا۔ جس نے جو کہا تھا وہ کردکھایا اور سب کو بتا دیا کہ اگر آپ اپنے ارادوں میں سچے ہیں تو اللہ تعالیٰ خود پی راستہ بنا دے گا۔ اور ہم سب ان کا خواب پورا ہونے کے گواہ ہیں‘‘۔

مایا نے مزید لکھا کہ میں گزشتہ دو سال سے شوکت خانم اسپتال سے وابستہ ہوں، اور یہ میں خوش قمستی ہے کہ میں اس عظیم مقصد میں ان کے ساتھ ہوں۔ کینسر میں مبتلا ہزاروں افراد کو بچانے کے لیے سب متحد ہوکرعمران خان کا ساتھ دیں۔ شکریہ سرعمران خان‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: