سات کروڑ 33 لاکھ روپے میں نمبر پلیٹ نیلام

سات کروڑ 33 لاکھ روپے میں نمبر پلیٹ نیلام

گاڑیوں کے خصوصی نمبروں کے شوقین دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، اردن میں ایسی ہی ایک نمبر پلیٹ کی نیلامی 4 لاکھ 50 ہزار دینا تقریباً 7 کروڑ 33 لاکھ پاکستانی روپوں میں ہوئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عمان کے ایک نیلام مرکز میں پیش کی گئی نمبر پلیٹ 4 لاکھ 50 ہزار اردنی دینار یعنی 7 لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم میں فروخت کی گئی، اس میں 16 فیصد ٹیکس کی رقم بھی شامل ہے، پاکستانی کرنسی میں نیلامی کی رقم سات کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

خصوصی نمبر پلیٹ عراقی دولتمند نے خریدی، نیلام گھر میں فروخت کیلئے رکھی دیگر اشیاء میں بعض 8 ہزار اردنی دینار سے 4 لاکھ 50 ہزار دینار تک تھیں، ایک نمبر پلیٹ 63 ہزار اردن دینار میں فروخت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

’ جیکی چین ‘کس چیز سے ڈرتے ہیں؟

مشکل ترین اسٹنٹس کے ماہر جیکی چین جو آج تک کوئی بھی اسٹنٹ کرنے میں نہیں ڈرےانہیں پوری دنیا میں صرف دو چیزیںڈرا ...