پاک فوج کے ترجمان کا کہنا کہ ہنگو ڈرون حملہ انفرادی ہدف تھا اور نشانہ بننے والا فرد افغان مہاجر کیمپ میں چھپا ہوا تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں دہشت گردوں کی کوئی منظم پناہ گاہ نشانہ تھی اور نہ کوئی منظم ٹھکانہ ختم ہوا۔ افغان مہاجر کیمپ میں دہشتگرد کی موجودگی پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔
ترجمان کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی ناگزیر ہے، اسی لیے کہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی جلد اور باعزت واپسی ضروری ہے