سگریٹ کا ٹوٹا پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ

دبئی شہر کو صاف رکھنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، سیگریٹ کا ٹوٹا پھینکے پر شہریوں کو 500 سے ایک ہزار درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دبئی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کو چھوٹی سی غلطی پر بھی انتظامیہ کی جانب سے بھاری بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شہر میں گندگی پھیلانے والوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا، سگریٹ نوشوں کو خبردار کرنے کیلئے ایک مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں انہیں سڑکوں، پارکوں، گلیوں بازاروں اور عوامی مقامات پر سگریٹ کے ٹوٹے پھینکنے سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اب اگر سگریٹ نوش ٹوٹے عام راستوں اور گاڑی چلاتے ہوئے شاہراہوں پر پھینکیں گے تو ان پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، اگر سگریٹ نوش پارکوں، کاروباری مراکز اور شاہراہوں پر سگریٹ کے ٹوٹے پھینکتے ہوئے بلدیہ انسپکٹرز کے ہتھے چڑھ گئے تو انہیں دو گنا جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا جبکہ اس غلطی پر دہرانے پر جرمانہ تین گنا کردیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: