ڈبلیو ایچ او نے پولیو مہم ناکام قرار دید ی

ضلع رحیم یارخان کی 4یونین کونسلوں میں ڈبلیو ایچ او نےانسداد پولیو مہم ناکام قرار دیدی۔ ڈبلیو ایچ او کےاصول کے مطابق مہم کےدوران 10سےزائد بچوں کوپولیو کےقطرے نہ پلانا مہم کی ناکامی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے محکمہ صحت کورپورٹ موصول ہوگئی ہے۔جس کے مطابق ضلع رحیم یارخان کی 4یونین کونسلوں میں جائزہ کےدوران دس سے زائد ایسے بچے ملے، جنہیں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے نہیں پلائےگئے۔ اس لئےگہنہ لاڑ، ترنڈہ گورگیج، سنجرپور، صادق آباد سٹی اے یونین کونسلوں میں پولیو مہم ناکام قراردی گئی ہے۔
سی ای او، محکمہ صحت ڈاکٹر آغا تو حید خان کا کہنا ہے کہ معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ضلع رحیم یارخان میں 15سے 18جنوری کے درمیان انسداد پولیم مہم چلائی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

جنوبی پنجاب کا صوبہ ہمارا منشور ہے،شاہ محمود قریشی

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر خارجہ ...