سن 2017 سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کا سال رہا

غیر ذمہ داری یا بدنیتی؟سال 2017 میں دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کا بازار گرم رہا۔
سماجی رابطہ ویب سائٹس کس طرح جھوٹی خبریں پھیلانے کی بنیاد بنیں؟ ذرا سی غیر ذمے داری نے کس طرح دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر جعلی خبروں کا بازار گرم رکھا۔
پاکستان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ کا ہاتھ چومتی تصویر کو ایڈیٹنگ کی مدد سے سعودی شہزادے سے تبدیل کردیا گیا۔
سرحد پار بھارتی وزیراعظم کی جہاز کی کھڑکی سے جھانکنے کی تصویر کے نیچے منظر تبدیل کرکے مودی سرکار کے حق میں پروپیگنڈے کی بھونڈی کوشش کی گئی۔

اداکار دلیپ کمار اور ایشوریا رائے کی موت کی جھوٹی خبریں آندھی طوفان کی طرح اسی سوشل میڈیا سے پھیلیں،اوباما امریکی نہیں، کینیا میں پیدا ہوئے، اس جھوٹی خبر کا آغاز بھی سوشل میڈیا سے ہوا۔
سماجی رابطہ ویب سائٹس پر کئی ایسے پیروڈی اکاونٹس موجود ہیں جو انتہائی سنجیدہ بات کو مزاحیہ رنگ دیکر لکھتے ہیں اور یہ جھوٹی بات بہت دور تک چلی جاتی ہے۔
22 مارچ 2017 کے لندن حملوں کے فوراً بعد ویسمنسٹر برج پر حجاب پہنے فون پر باتیںکرتی ایک خاتون کی تصویر سماجی رابطہ ویب سائٹ پر گردش کرتی رہی۔

دنیا بھر سے ہزاروں نے ہیش ٹیگ بین اسلام کے ساتھ اس تصویر کو غم و غصے کے ساتھ شیئر کیا کہ اس مسلمان عورت کو متاثرین کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں،تصویر کے دوسرے پہلو سامنے آئے تو انکشاف ہوا کہ خاتون نے کس طرح زخمیوں کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔
ستمبر 2017 میں میکسیکو زلزلے کے دوران سب کو فرڈا نامی ایک لڑکی کی تلاش تھی، جس کے لاپتا ہونے کا ڈھنڈورا انٹرنیٹ پر ہی پیٹا گیا، مقامی ڈیٹا سے پتہ چلا کہ اس نام کی کسی لڑکی کا وہاں وجود ہی نہ تھا۔
سیم ہائڈ نامی مزاحیہ اداکار کی تصویر لاس ویگاس حملے کے گن میں کے طور پر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔
ایریئانا گرانڈے کے کانسرٹ پر حملے کے بعد دنیا بھر سے بچوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر متاثرین کے مغالطے میں پھیلائی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: