وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کل لیہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔
دورے کے پیش نظر لیہ کے عوام نےشہباز شریف سے اپنا دیرینہ مطالبہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام نے شہر کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے درخواست کی ہے کہ لیہ شوگر مل کو شہر سے باہر منتقل کرایا جائے۔
عوام کا ماننا ہے کہ شوگر مل کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لیہ شوگر مل کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں اور زہریلا مواد مختلف بیماریوں کی وجہ ہیں ۔