انسٹا گرام نے اہم نیا فیچرمتعارف کروادیا

معروف سوشل ایپ انسٹا گرام نے پرائیویسی سیٹنگز میں تبدیلی سے متعلق اہم فیچر متعارف کروا دیا۔
انسٹاگرام نے اپنی پرائیویسی سیٹنگ میں تبدیلی کرلی ہے۔ نئی تبدیلی کے تحت اس سوشل ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کے فالوورز اب یہ دیکھ سکیں گے کہ متعلقہ صارف آن لائن ہے یا نہیں۔


پرائیویسی سیٹنگ کے تحت اس سے قبل یہ فیچر فیس بک اورواٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب تھا جسے اب انسٹا گرام استعمال کرنے والوں کیلئے بھی فراہم کردیا گیا ہے۔
بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پرائیویسی میں داخل اندازی ہے لیکن اچھی بات یہ بھی ہے کہ صارفین اپنی مرضی کے مطابق اس فیچر کو آن یا آف رکھ سکتے ہیں۔ اتنا ضرور ہو گا کہ اگر کوئی صارف اپنے اکاؤنٹ میں اس فیچر کو آف رکھتا ہے تو پھر وہ دوسرے دوستوں کو بھی چیک نہیں کرسکتا کہ وہ آن لائن ہیں یا آف لائن

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: