بھارت میں افسوس ناک واقعہ،17 افراد ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی غیرقانونی فیکٹری میں آگ لگنے سے 17افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں آٹھ خواتین اور 2بچے شامل ہیں۔
حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ بعض افراد فیکٹری میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کے باوانا انڈسٹریل ایریا میں واقع فیکٹری میں آگ ہفتے کی شام لگی،فیکٹری مالکان نے پلاسٹک پروڈکٹس کی تیاری کا لائسنس لے رکھا تھا جبکہ وہاں آتش بازی کا سامان تیار کیا جارہا ہے۔
فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آتش بازی کا سامان بنانے کے لئے استعمال ہونے والافاسفورس ممکنہ طور پر آگ لگنے کی وجہ ہوسکتا ہے۔
فائرسروس چیف کا کا کہنا تھا کہ شام ساڑھے چھ بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ کیا گیا لیکن آگ بہت تیزی کے ساتھ پھیلی جس پر20فائرٹینڈرز نے چار گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: