کابل کے ہوٹل پر حملہ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل کے لگژری ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔ پاکستان نے کابل ہو ٹل پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک لگژری ہوٹل پر دہشت گردوں نےحملہ کیا ہے، میڈیا کے مطابق 4 میں سے 2 حملہ آوروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

افغان حکام کے مطابق ہوٹل کےاندردہشت گرد وں کی فائرنگ سے7 افرادزخمی ہوئے ہیں، ہوٹل میں موجود کچھ افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے جبکہ کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ ہوٹل کی پہلی اوردوسری منزل کومحفوظ بنادیاگیا، جبکہ دیگر حصوں کو کلیئر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کابل کے اسی ہوٹل پر جون 2011 میں بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 10شہریوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ادھرپاکستان کی جانب سے کابل ہو ٹل حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: