واٹس ایپ نے کاروباری افراد کے لئے خصوصی ایپ تیار کرلی

واٹس ایپ نے اگلے ہفتے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو بطور خاص چھوٹے بزنس مین یا کاروباری افراد کے لئے تیار کی گئی ہے۔

ایپ کے ذریعے کاروبار کرنے والے آسانی سے اپنے صارفین سے رابطہ کرسکیں گے۔اپنی پروفائلز میں زیادہ تفصیلات جیسے ای میل ایڈریس، کاروبار کی نوعیت، دکانوں یا دفاتر کے پتے اور ویب سائٹ کا اندراج کرسکیں گے۔

ایسے افراد جو کوئی بزنس نمبر اور ذاتی نمبر استعمال کررہے ہوں، وہ ان دونوں یعنی واٹس ایپ بزنس اور واٹس ایپ میسنجر کو ایک ڈیوائس پر دو مختلف نمبروں سے رجسٹر کرکے استعمال کرسکیں گے۔

اسمارٹ میسجنگ ٹولز جیسےکوئیک رپلائی، اوے میسجز اور گریٹنگز وغیرہ بھی موجود ہوں گے اور اس ایپ کو استعمال کرنے والے کسی بھی وقت جان سکیں گے کہ انہوں نے کتنے پیغامات بھیجے، ان میں سے کتنے صارفین تک پہنچے اور کتنے پڑھے گئے۔

یہ نئی ایپ ڈیسک ٹاپ ویب براؤزر پر واٹس ایپ ویب پر بھی کام کرے گی۔

واٹس ایپ ماضی میں اعلان کرچکا ہے کہ تمام کاروباری ادارے جو اپنے اکاؤنٹ کے فون نمبر کی تصدیق کریں گے، ان کی پروفائل پر ایک تصدیقی بیج یا ٹک نظر آئے گا۔

بالکل ویسے ہی جیسے گزشتہ سال واٹس ایپ میسنجر میں کاروباری اکاؤنٹس کو گرین ویری فکیشن ٹک دیا گیا تھا۔

کاروباری اداروں کی جانب سے آنے والے پیغامات، نمبروں کو بلاک اور ان کے اسپام ہونے کی رپورٹ کرسکیں گے۔

اس ایپلی کیشن کوآنے والے دنوں میں اسے پوری دنیا میں متعارف کرادیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: