چیف جسٹس نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی ہے، ملک کی بدنامی کرنے والا بچ کر نہیں جائے گا، اسکینڈل سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے جعلی ڈگری سے متعلق معاملے کا پتہ چلائیں، خبریں سچی ہیں تو اس اسکینڈل کا تدارک ہونا چاہیے، خبریں جھوٹی ہیں تو پاکستان اپنا دفاع کرے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جعلی ڈگری سے متعلق خبروں سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے، اس ا سکینڈل کی خبریں ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں آرہی ہیں، غالباً یہ معاملہ پہلے بھی منظرعام پر آیا تھا، اس سکینڈل کے حوالے سے مقدمات عدالتوں میں زیرالتوا بھی ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل سے متعلق تفصیلی رپورٹ 10 روز میں عدالت میں پیش کی جائے، انہوں نے کیس کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: