سعودی عرب میں فلک بوس ٹاور کے لیے معاہدہ

سعودی عرب کے شہر جدہ میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کیا جارہا ہے جس کے لیےر ئیل اسٹیٹ ڈویلپرز نے 620 ملین ریال (165 ملین ڈالرز)کا معاہدہ کیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق جدہ میں بنائے جانے والا یہ ٹاور دبئی میں واقع برج خلیفہ کو بھی پیچھے چھوڑ دےگا اور پہلے نمبر پرسب سے بلند ترین ٹاور کہلائے جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق برج خلیفہ کی اُنچائی 828 میڑہے جبکہ یہ فلک بوس ٹاور1000 میڑ بلند تعمیر کیا جائے گا۔

Saudi Arabia 01_l

سعودی عرب کی ’الفوزان جنرل کنٹریکٹنگ کمپنی ‘کو یہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ ٹاور 12 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ اس کی حقیقی لاگت 1.2 بلین ڈالرزہے۔

جدہ اکنامک کمپنی کے سی ای او ’منیب حماد ‘ کا کہنا ہے کہ اس ٹاور کا بننا ترقی کی جانب پہلا قدم ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ 2020 تک یہاں بے شمار شاپنگ مالز، ہوٹلز اور دیگر سیاحتی مقامات موجود ہوں گے۔

Saudi Arabia 02_l

منیب حماد نے بتایا کہ اس ٹاورکی 7 منزلوں پر آفس بنیں گے جبکہ باقی کی منزلوں پر 5 اسٹار ہوٹلز اور رہنے کے لیے اپارٹمنٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ اس ٹاور کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ہزاروں کی تعداد میں بے روزگاروں کو روزگارفراہم کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ کئی برسوں سے زیر غور تھا اور اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ اسے 2020 میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: