بنگلہ دیش کا کرکٹ کے میدان میں نیا اعزاز

بنگلہ دیش نے سہہ ملکی سیریز میں سری لنکا کو 163 رنز سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سری لنکا کو جیت کےلئے 321 رنز کا ہدف دیا۔ اوپنر تمیم اقبال نے 84، شکیب الحسن نے 67 اور مشفق الرحیم نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکن باولر تھیسارا پریرا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے 321 رنز کے جواب میں سری لنکن بلے بازوں کا آغاز اچھا نہ رہا اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ پوری ٹیم 157 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ تھیسارا پریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شکیب الحسن کو بہترین کارکردگی پر پلئیر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور 67 رنز بنائے۔

اس سے قبل سہہ ملکی سیریز میں ہی سری لنکا کو زمبابوے کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوچکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: