پاکستان کی 24 ممالک کے سیاحوں کیلئے پرکشش پیشکش

پاکستان نے غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان آمد پر فوری ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس پیشکش سے 24 ممالک کے سیاح فائدہ اٹھاسکیں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان نے سیاحت کے فروغ کیلئے غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان آمد پر 30 روز کا ویزا جاری کرنے کا آغاز کردیا، گروپ کی صورت میں پاکستان آنیوالے سیاح اس پیشکش سے فائدہ اٹھاسکیں گے جبکہ یہ ویزا ایک ماہ کیلئے ایک سے زائد انٹری کیلئے بھی قابل قبول ہوگا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ پیشکش سیاح دوست ممالک بشمول آسٹرلیا، بیلجیئم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، اٹلی، جاپان، کوریا، لگسمبرگ، ملائیشیا، ہالینڈ، ناروے، پرتگال، سنگاپور، اسپین، سویڈن، تھائی لینڈ، انگلینڈ اور امریکا کیلئے ہے۔

ایف آئی اے کا مزید کہا ہے کہ پاکستان آنے والے سیاح ہمارے لئے اثاثہ اور انتہائی قابل قدر ہیں۔ غیر ملکی سیاحوں کیلئے جاری کئے گئے ایک پمفلٹ کے مطابق ’’ایف آئی اے کا امیگریشن ونگ آپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہے، آپ کی خدمت میں حاضر، آپ کی آمد اور روانگی کو آسان و اطمینان بخش بنانے میں کوشاں، درج ہے۔

کسی بھی طرح کی مزید معلومات کیلئے سیاحوں کیلئے امیگریشن آفس کا ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔   +92 51 111-345-786

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: