کابل میں امریکا اور نیٹو افواج ناکام ہوچکی ہیں، امریکی ٹی وی

امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کابل کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے 16 سال سے یہاں موجود امریکہ اور نیٹو افواج کی ناکامی قرار دیا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی جنرل جان نکلسن نے کابل کی صورتحال کو سنگین قرار دیا۔

امریکی ٹی وی سی بی ایس نے کابل سے اپنی خصوصی رپورٹ کہا کہ افغان دارالحکومت میں غیر ملکی شخصیات کو ایئر پورٹ تک لانے لے جانے کے لئے بھی فضائی راستہ اختیار کیا جاتا ہے اہم عمارات کے گرد دو دو تین تین دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے شہر کتنا غیر محفوظ ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ 16سال میں کابل جیسے شہر کو بھی محفوظ نہیں بنایا جاسکا تو امریکہ کو دیکھنا ہوگا کہ وہ اس جنگ میں کہاں کھڑا ہے۔

رپورٹ میں جب صحافی نے یہ سوال افغان صدر اشرف غنی کے سامنے رکھا تو انہوں نے یہ موقف دیا کہ افغانستان میں اکیس عالمی د ہشت گرد گروپ موجود ہیں جن کی جنگ اب فوج کی بجائے عوام کے ساتھ شروع ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ افغان دفاعی بجٹ کا 90فی صد امریکا ادا کررہا ہے اس کے باجود حالات تشویشناک ہیںاور گزشتہ سال کے محض 4 ماہ کے دوران 2500ہلاکتیں اور 4 ہزار افغان فوجی زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: