بھارتی اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک

بھارتی اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک

معروف بھارتی اداکار کی گوا کے ساحل سے لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو پلائی کی والدہ نے لاش کو شناخت کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائلم فلموں کے اداکار سدھو پلائی گوا میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، 27 سالہ اداکار مشہور فلمساز پی کے آر پلائی کے بیٹے ہیں۔

پولیس کے مطابق سدھو کی لاش ان کی والدہ نے شناخت کرلی جس کے بعد اداکار کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سدھو پلائی 12 جنوری کو گوا آئے تھے جبکہ اتوار 14 جنوری کو ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا، پیر 15 جنوری کو ان کی لاش ملی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

سلمان خان: ‘ایک خوبصورت اور مہذب لڑکی کا استقبال ہے’

جب اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے سلمان خان کی نئی فلم ‘بھارت’ چھوڑی تو لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ وہ شادی کرنے والی ...