شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں ملک میں زینب جیسے روز درجنوں واقعات ہوتے ہیں، بھارت کو اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نواز شریف نے دیا تھا۔
لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں یہ بے شرم تقریروں سے نہیں جائیں گے، عمران خان لاتھی، نیزہ اٹھاؤ اور جاتی امراء کی طرف مارچ کرو۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے امریکا کے کہنے پر ختم نبوت کا معاملہ چھیڑا، بھارت کو اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نواز شریف نے دیا تھا، زینب کا واقعہ صرف قصور کا نہیں ملک میں کئی ایسے واقعات ہوئے، اپنی عزت کی وجہ سے کوئی بولتا نہیں۔
شیخ رشید مزید بولے کہ نجومی نے نواز شریف کے والد کا ہاتھ دیکھا، نجومی نے کہا تمہارا بیٹا جھوٹا لیکن 3 بار وزیراعظم بنے گا، نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا، نیب کو کہتا ہوں وزیراعلیٰ پنجاب کو جوتے مارو۔