ترکمانستان میں تیز رنگوں والی گاڑیوں پر پابندی

ترکمانستان کےدارالحکومت اشک آباد میں ڈارک کلرز یا تیز رنگوں کی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

خلیج ٹائمز کے مطابق اس پابندی کے لگتے ہی پولیس نے متعدد گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لی ہیں اور گاڑی مالکان کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو سفید یا کسی بھی ہلکے رنگ میں تبدیل کروالیں۔

پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضے میں لی گئیں گاڑیاں صرف اس شرط پر واپس کی جائیں گی، اگر گاڑی مالکان اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ وہ اپنی گاڑی پر سفید رنگ کروانے کے لیے رضامند ہیں۔

اشک آباد کو ’سٹی آف ماربل‘ کہا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں یہ واحد شہر ہے جہاں سب سے زیادہ سفید ماربل سے بنی عمارتیں موجود ہیں۔ پابندی کی وجہ بھی یہی ہے کہ اشک آباد کی سڑکوں پر سفید عمارتوں کے ساتھ ساتھ صرف سفید رنگ کی ہی گاڑیاں نظر آئیں

اس سے قبل سال 2015 میں کالی اور دیگر گہرے رنگ کی گاڑیاں درآمد کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دنیاکے 20بڑوں میں کیا اختلافات ہیں؟

دنیا کی 20 ترقی یافتہ اور ابھرتی اقتصادیات کے حامل ملکوں کے گروپ جی ٹوئنٹی ...