اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے کا پنڈال سج گیا

لاہور کے مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کےاحتجاجی جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، اسٹیج سج گیا ہے اور کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ آصف زرداری اورعمران خان ایک ہی اسٹیج سے مختلف سیشنز میں خطاب کریں گے جبکہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ وہ لائحہ عمل آج بتائیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر قیادت متحدہ اپوزیشن کا احتجاج آج مال روڈ لاہور میں ہورہا ہے جس کے لیے دوپہر 12 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حالات کےمطابق طے کریں گے کہ احتجاج کتنے روز تک جاری رکھیں، ویسے بنیادی طور پر انہیں ایک دن کا احتجاج کرنا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ایک ہی اسٹیج ہوگا جہاں سے سب خطاب کریں گے، اس احتجاج میں سب برابر کے میزبان ہیں اور یہ حکومت کو اپوزیشن کا مشترکہ پیغام جا رہا ہے۔
احتجاج کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا جارہا ہے۔ شاہراہ فاطمہ جناح، کچہری روڈ، ہال روڈ، کوپر روڈ، بوڑھ والا چوک اور ایجرٹن روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

لاہورمیں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دھرنے کے دوران رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رینجرز کو پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس اورحساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔
لاہورمیں احتجاج اورجلسے کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس ، جی سی یونیورسٹی اور مال روڈ کے اطراف کے 6 نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کیے تھے جس کے نتیجے میں حکومت کے خلاف ایک گرینڈ اپوزیشن الائنس بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: