اے ٹی ایم فراڈ،مزید شہریوں کے اکاؤنٹس خالی ہونے کا خدشہ

اے ٹی ایم فراڈ میں مستقبل میں مزید ہزاروں شہریوں کے اکاؤنٹس خالی ہونے کا خدشہ ہے۔

اے ٹی ایم اسکمرز ہزاروں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کرچکے ہیں، ہاتھ تو کم کارڈز پر صاف کیا ہے۔

گزشتہ روزگرفتار چینی ملزمان کے پاس ہزاروں ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے،ایک گروہ سے برآمد سیکڑوں ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم کارڈز پر پن نمبر تک موجود ہیں۔

مزید کتنے گروہ سرگرم ہیں، کتنے ڈپلیکیٹ کارڈز موجود ہیںیہ کسی کو معلوم نہیں ۔

ایس پی کلفٹن اسد اعجاز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں اسکمنگ کا منظم گروہ سرگرم ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اے ٹی ایم مشینوں سے رقم کی چوری میں ملوث 5 چینی ملزمان کوپیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے اے ٹی ایم اسکینڈل ملوث5 چینی باشندوں کو تین روز کیلئے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مترجم کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا آپ پر تشدد ہوا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم انگلش نہیں جانتا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اشارے سے ملزمان سے پوچھا کہ کیا تشدد ہوا ہے جس پر ملزمان نے اشارے سے بتایا کہ سر پر چوٹ آئی ہے،آنکھوں پر پٹی باندھ کر مارا گیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے خود دیوار پر ٹکر ماری ہے۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مترجم کو کیوں ساتھ نہیں لائے،کیسے معلوم ہوگا کہ یہ ملزمان ہیں اور ان کے نام کیا ہیں، ملزمان سے کاغذ پر نام اور ولدیت لکھوا کر تصدیق کرتے ہیں،جس پر ملزمان نے اپنے نام اور ولدیت تحریر کرکے عدالت کو دکھایا۔

ملزمان نے چائینز میں نام تحریر کیا اور پھر جویشنل مجسٹریٹ نے نام پکارا، ملزمان نے نام اور ولدیت پکار پر تصدیق کی۔

عدالت میں ملزمان کے پاسپورٹ،مزید اے ٹی ایم اسکریننگ مشین اور جعلی اے ٹی ایم کارڈ بھی پیش کیے گئے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مزید کیا ریکوری کرنی ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ پری پیڈ اے ٹی ایم کارڈ، ایم ایس آر مشین،بینک کارڈ اور خفیہ کیمرے بھی برآمد کرنے ہیں۔

عدالت نے دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 18 جنوری تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان پہلے سے گرفتار اور پولیس ریمانڈ پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: