کنگ شاہ رُخ خان کیلئے ایک اور اعزاز تیار

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بچوں اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے کافی سرگرم رہتے ہیں۔ ان خدمات کے اعتراف میں انہیں رواں ماہ ’کرسٹل ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔

22جنوری کوعالمی اقتصادی فورم کا 48 واں سالانہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہوگا اور اس موقع پر کرسٹل ایوارڈ کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

کرسٹل ایوارڈ ہر سال ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری لانےکیلئے نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں۔

اس سال جن فنکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ہالی وڈ اداکارہ کیٹ بلینشیٹ، برطانوی موسیقار ایلٹن جان اور بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان شامل ہیں۔

شاہ رخ خان کو بھارت میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

شاہ رخ خان غیر منافع بخش تنظیم ’’میر فاؤنڈیشن‘‘ کے بانی ہیں جو تیزاب گردی کی شکار اور جھلسنے والی خواتین کو علاج کی سہولتیں، قانونی معاونت اور اسپتالوں میں خصوصی چلڈرنز وارڈ کے قیام اور علاج کے لئے بچوں کو بیرون ملک بھیجنے میں بھی معاونت کرتے رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرأت مند اور خوبصورت خواتین کے ساتھ جو کام کرتے ہیں اسے اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں کیوں کہ یہ کام انہیں ان کی زندگی کا مقصد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سفیربرائے خیرسگالی اوراداکارہ کیٹ بلینشیٹ کو مہاجرین کے بحران کے حوالے سے آگاہی فراہم  کرنے اور

برطانوی موسیقار ایلٹن جان کو ایچ آئی وی اور ایڈز کے خلاف جنگ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں کرسٹل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: