سعودی عرب، پیٹرول اسٹیشن کی پہلی خاتون انچارج

میرفت بخاری نے ریاض کے الحقیل پیٹرول اسٹیشن کی انچارج بن کر مملکت میں پیٹرول اسٹیشن کی پہلی خاتون انچارج ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بخاری الحقیل انویسٹمنٹ گروپ میں میڈیا سیکشن کی سربراہ بھی ہیں۔

انہوں نے ایک عربی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحقیل پیٹرول اسٹیشن سعودی عرب میں جملہ خدمات فراہم کرنے والا پہلا ڈیجیٹل ماڈل پیٹرول اسٹیشن ہے۔ ممکن ہے یہ مشرق وسطی کا بھی پہلا ہو کیوں کہ یہ کارکردگی کے حوالے سے منفرد ہے۔ یہاں صفائی کا معیار نہایت اعلی درجے کا ہے۔ یہ پیٹرول اسٹیشن مملکت بھر میں قائم پیٹرول اسٹیشنوں کے لئے ایک مثال ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا سے منسلک ہیں۔ ان کا کام مختلف خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔ اس حوالے سے حاصل ہونے والے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول اسٹیشن کو جدید شکل اورانداز میں منظم کیا ہے۔ کارکنان کو بہتر کارکردگی پر ترغیبات بھی پیش کی گئی ہیں۔ انکی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہیگا۔ نتائج کی بنیاد پر ترغیبات دی جائیں گی۔

بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوق ہو تو ہر مشکل خود بخود آسان ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سعودی لڑکیاں پیٹرول اسٹیشن کے کام اپنے ہاتھ میں لیں۔ کسی ڈر اور خوف کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پیٹرول اسٹیشن پر صارفین کو جو سہولتیں مہیا کی جائیں گی وہ لوگوں کو حیران کردیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: