سعودی گلف ائیرلائن کاپاکستان کےحوالےسےاہم فیصلہ

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی گلف ایئر لائنز نے اپنے بین الاقوامی فضائی روٹس میں توسیع کے منصوبہ کے تحت پاکستان کے چار مختلف شہروں تک فضائی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی انتظامیہ نے پاک سعودی دوطرفہ فضائی رابطوں کے فروغ کے سلسلہ میں کمپنی نے لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے اپنی فلائیٹس شروع کرنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ءکے آغاز سے بین الاقوامی فضائی روٹس میں توسیع کی جا رہی ہے اور دمام سے پاکستان کے مندرجہ بالا چار شہروں تک اپنے فلائیٹ آپریشن کو توسیع دے رہی ہے۔ چیف کمرشل آفیسر کریم مخلوف نےپریس کانفرنس میں کہا کہ شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ دمام سے پاکستان کے فضائی مسافروں کے لئے شروع کی جانے والی فضائی سروس سے سفری سہولیات دستیاب ہوں گی اور پاکستان سے سعودی عرب کے مختلف شہروں تک رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی A320 ایئر بس طیاروں کے ذریعے فلائیٹ آپریشن شروع کررہی ہے جس میں بزنس اور اکانومی کلاس میں مسافروں کے لئے بہترین نشستیں ہوں گی اور ہفتہ وار چار پروازیں دمام سے لاہور اور اسلام آباد جبکہ تین پروازیں سیالکوٹ اور پشاور کے لئے دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ فضائی آپریشن شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ دمام سے شروع کیا جا رہا ہے اور سعودی گلف ایئر لائنز پہلی سعودی فضائی کمپنی ہے جو سعودی عرب کے مشرقی صوبہ سے پاکستان کے لئے اپنی فضائی سروس شروع کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی گلف ایئر لائن نے یہ تذویراتی فیصلہ سعودی وژن 2030ءکے تحت کیا ہے تاکہ ملک میں بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں کی ترقی اور توسیع کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفر کرنے والے فضائی مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات اور آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔

مزید برآں پاکستان سے آنے والے مسافروں کو دمام ایئر پورٹ سے ملک کے دیگر شہروں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی اور حج اور عمرہ کے فضائی مسافروں کو جدہ اور مدینہ شریف تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

سعودی گلف ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے فیصلہ سے مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے حوالے سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تک ایک نئی قومی فضائی کمپنی کے ذریعے سفر کرنے میں سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عمرہ اور حج کے لئے سعودی عرب آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کی روشنی میں کیا گیا ہے اور ان مسافروں کو دمام ایئر پورٹ کے ذریعے سعودی عرب کے دیگر ایئر پورٹس تک سفری سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فضائی آپریشن کا آغاز یکم مارچ 2018ءسے ہوگا اور اس کے کرایہ 12000 روپے سے شروع ہوگا جس میں سیٹ کے مفت انتخاب، کھانے پینے کی سہولیات اور دوران سفر تفریحی خدمات شامل ہوں گی جو ہماری کسٹمر سروسز کی نمایاں خوبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی گلف ایئر لائن پاکستان میں فضائی مسافروں کی سہولیات کے لئے پاکستان میں گیری گروپ کی معاونت سے اپنا نیٹ ورک قائم کرے گی تاکہ پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گیری گروپ کے ساتھ معاہدہ کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ گروپ اس شعبہ میں گزشتہ 50 سال سے سیلز ایجنٹ کے طور پر نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ گیری گروپ کے ڈائریکٹر ارشد ولی محمد نے اس موقع پر کہا کہ سعودی گلف ایئر لائنز کی پاکستان کے مختلف شہروں سے براہ راست پروازوں سے پاکستان میں فضائی انڈسٹری کی ترقی میں مدد ملے گی اور ملک بھر میں فضائی سفر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی تکمیل ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: