مظاہرین پر فائرنگ، ڈی پی او قصور معطل، جے آئی ٹی تشکیل

وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور میں مظاہرین پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹادیا، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کریں گے۔ ان کا کہنا ہے بچی کے لواحقین کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قصور میں کمسن بچی زینب سے زیادتی اور قتل کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا، شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو او ایس ڈی بنادیا۔

خادم اعلیٰ نے قصور واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کریں گے، جے آئی ٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قصور میں معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کے دلخراش واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، درندہ صفت ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا، کمسن بچی کے خاندان کو انصاف دلانا میری ذمے داری ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق انصاف ہوگا، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، جتنا ظلم اور زیادتی ہوئی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: