گھر کے شیر جنوبی افریقہ میں ڈھیر

جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 72 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیت کے لئے 208 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فلینڈر نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ربادا اور مورنے مورکل نے دو دو کھلاڑی آوٹ کیے۔

فلینڈر نے ٹیسٹ میں شاندار باولنگ کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کیں جس پر انکو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما اور شیکر دھوان بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، جبکہ ایشون نے سب سے زیادہ 37 رنز بنائے۔

کیپ ٹاون ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی تاہم میزبان ٹیم بھارت کے خلاف بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 286 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ اے بی ڈی ویلیئرز 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے کمار نے 4 کھلاڑیوں کا آوٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے 286 رنز ختم کرنے کےلئے بھارتی ٹیم میدان میں اتری تو بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 209 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ ہردک پانڈیا 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور پوری ٹیم 130 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ تاہم 77 رنز کی برتری کی بدولت بھارت کو جیت کے لئے 208 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان ٹیم آسان ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیسٹ کے چوتھے دن 64 اوورز میں 18 وکٹیں گریں۔

جنوبی افریقہ کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 جنوری سے سینچورین میں کھیلا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: