صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں عام ماہرین کی طرح قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں، صدرٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک ہونے نہ ہونے کے حوالے سے امریکا میں بحث جاری ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں اور اب ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی مان لیا ہے کہ ان کی ذہنی حالت عام انسانوں والی نہیں رہی۔ ٹرمپ کی شخصیت خوش فہم، شوقیہ، لالچی اور شیطانی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی بیماری کا صرف وہ ہی ماہرین نفسیات علاج کرسکتے ہیں جو ان کو ذاتی طور پرجانتے ہوں۔

دماغی ماہرین امراض انسان کے رویے اور دوسروں کے ساتھ برتاؤسے ہی اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آیا وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہے یا نہیں۔

گزشتہ روز شمالی کوریا کے صدر کے جواب میں صدرٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ امریکا کے نیوکلیئر ہتھیار زیادہ طاقتور ہیں جو ان کی ذہنی بیماری کی عکاسی کرتا ہے ماہرین دماغی امراض نے صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں اور منتخب نمائندوں پرزور دیا کہ وہ صدر کے اس رویے کو روکنے کے لیے ان کی مدد کریں اور انھیں ایسے بیانات دینے سے روکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

امیزون کے مالک جیف بیزوس دنیا کے امیرترین شخص بن گئے

امیزون کے مالک مزید امیر ہوگئے ، دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں بل گیٹس ...