یھارتی ایجنٹ کلبھوشن کا نیا بیان، بھارت پر تنقید

بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کلبھوشن یادیو کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں۔دفتر خارجہ نے بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور وڈیو بیان جاری کردیا ہے جس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کہنا ہے کہ میری والدہ سے ملاقات کروانے پر پاکستان اور حکومت پاکستان انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ملاقات کی اجازت دی، ملاقات خوشگوار تھی، میری والدہ مجھے صحت مند حالت میں دیکھ کر خوش ہوئیں، میں نے والدہ کو بتایا کہ مجھے کسی نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا نہ ہی کسی نے چھوا ہے ۔کلبھوشن یادیو کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں اور را کے لیے کام کرنا پوں لیکن یہ لوگ میرے انٹیلیجنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کو کیوں جھٹلا رہے ہیں۔ بھارتی جاسوس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی سفارتکار نے میری والدہ سے بدتمیزی کی، ساتھ آنے والا بھارتی سفارت کار میری والدہ کو دھمکا رہاتھا اور ان پر چلا رہا تھا، میں نے اپنی والدہ اور اہلیہ کی آنکھوں میں خوف دیکھا، ملاقات کے دوران ایسا لگ رہا تھا جیسے میری والدہ کو جہاز میں مار پیٹ کرکے لایا گیا ہو۔کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ نے ویزے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست دی تھی جس پر پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد اور اسلامی شعائر کی روشنی میں ان کی درخواست قبول کرکے ملاقات کی اجازت دے دی تھی جس کے لیے میں پاکستان اور بھارت کی حکومت دونوں کا مشکور ہوں ۔

https://youtu.be/ofvHbE7EZJ0

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: