امیتابھ بچن کی صحت کےحوالےسےخبر

ممبئی: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ان کی صحت بہترہورہی ہے اور وہ جلد ہی فلموں میں دوبارہ کام شروع کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن کو گزشتہ ہفتے بائیں کندھے میں شدید درد کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ۔

اداکار امیتابھ بچن کا اپنے بلاگ پر کہنا ہے کہ پرانے زخم کی وجہ سے بائیں کندھے کے روٹر کپ میں شدید درد کا سامنا تھا لیکن میری صحت اب پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور جلد ہی جلد مکمل ٹھیک ہوکرایکشن میں نظر آﺅں گے۔

واضح رہے کہ اداکار امیتابھ بچن فلم ”102 ناٹ آﺅٹ “ اور ” ٹھگز آف ہندوستان “ میں دکھائی دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: