اعتراف جرم کےباوجودعمران خان کوصادق وامین بنادیا گیا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اعتراف جرم کیا اور عدالتی بینچ نے انہیں صادق و امین بنا دیا، جبکہ میرے خلاف کرپشن کے ثبوت اب تک نہیں ملے۔ جرم ملا نہ ثابت ہوا اور اقامے پر سابق وزیراعظم کو فارغ کر دیا گیا۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات قیام پاکستان سے قائم ہیں، ان کا دورہ سعودی عرب کوئی عجوبہ نہیں۔ ایسی باتیں کرنے والوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر ظلم کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب جانےپرقیاس آرائیاں کرنے والوں کا رویہ غیر ذمے دارانہ ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ‘مجھے تو اقامے کی بات کرکے فارغ کیا گیا، اس کے مقابلے میں عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم کا استعمال کیا اور اپنی آمدنی، جو انہوں نے پتہ نہیں کہاں سے حاصل کی تھی، کی معافی مانگی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیب ریفرنس سےمتعلق روز یہاں پر آنا جانا، اس کی کیا وجہ ہے۔
سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرکے کہا، ‘عمران خان صاحب آپ اقبال جرم کر بیٹھے ہیں، یہ ریکارڈ کی بات ہے، ایک تاریخ رقم ہوچکی ہے۔ آپ نے اقبال جرم کیا اور پھر عام معافی مانگی، آپ نے کہا کہ مجھ سے جرم ہوگیا ہے، لہذا مجھے معاف کردیں، اگر آپ نے کوئی جرم نہیں کیا تھا، کوئی غلط کام نہیں کیا تھا، کوئی چوری نہیں کی تھی تو آپ نے معافی کیوں مانگی؟ ایمنسٹی کے لیے کیوں اپلائی کیا؟ اور اس پر ہمارا بینچ انہیں صادق اور امین ڈکلیئر کر رہا ہے۔
نواز شریف نے بتایا کہ ‘عمران خان نے لاکھوں پاؤنڈز جو کروڑوں روپے بنتے ہیں،کی ٹرانزیکشن کا اعتراف کیا ہے، نیازی سروسز جو کچھ کرتی رہی، اس کا اعتراف کیا ہے لیکن عدالت نے کہا کہ عمران صاحب ہم آپ کو بے گناہ سمجھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: