رجنی کانت، سیاست سے پہلے، سیاسی پنڈتوں کے گھیرے میں

رجنی کانت علاقائی فلموں کے ’دیوتا‘۔۔ اور ہندی فلموں کے سپراسٹار ہیں۔۔۔سپراسٹار بھی ایسے کہ دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنے سحر میں جکڑلیں۔ انہوں نے سیاست میں آنے کا اعلان کیا کیا گویا ایک بحث چھیڑ دی۔ کچھ ’سیاسی پنڈت‘ تو راتوں رات میدان میں اتر آئے اور رجنی کانت پر کردی ۔۔سوالات کا بوچھاڑ۔

 کچھ کا کہنا تھا اس وقت ان کی عمر 67سال ہے اور وہ 2021کے انتخابات لڑنے کی بات کررہے ہیں، اس وقت ان کی عمر 70سال ہوگی۔ تو کیا وہ 70سالہ سنیاسی بابا بننے کے بعد تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ریاست کی باگ دوڑ سنبھالیں گے؟

(اسکرین پلے : عوامی تقریر کا کوئی فلمی منظر ۔۔یا بوڑھے کا کردار)

سیاسی پنڈتوں کا ایک اور سوال ۔۔۔جو اس سے بھی زیادہ اہم ہے ۔ اور وہ یہ کہ ۔۔۔چونکہ ان کے فینز فولورز کی تعداد کروڑوں میں ہے لہذا وہ الیکشن تو شاید جیت جائیں لیکن کیا سیاست میں بھی وہ اتنے ہی کامیاب ہوسکیں گے جتنے کہ شوبزنس میں ہیں ؟ رجنی کانت سے پہلے تامل فلموں کے ہی ایک اور سپراسٹار کمل حسن نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس اعلان کو وہ آج تک عملی طور پر پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

کمل حسن اوربالی ووڈ کی بگ بی ۔۔یعنی ۔۔امیتابھ نےان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور خوشی کااظہار کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔ لیکن پھر ایک اورسوال اٹھتا ہے ۔۔۔۔وہ یہ کہ۔۔۔ اپنے دور کی کامیاب ترین تامل فلموں کی ہیروئن جے للیتا

جو کئی سال تک وزیراعلیٰ بھی رہیں اور آج بھی لاکھوں دلوں میں رہتی ہیں، کیا رجنی کانت بھی سیاست دان بن کر اتنے ہی عوامی اور ہردل عزیز ثابت ہوسکیں گے ؟

ان سوالات کے حوالے سے رجنی کانت کو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ سوالات سے نہ گھبرائیں ۔۔کیوں کہ سیاست میں سب کچھ ہوسکتا ہے ۔۔یہاں حرف آخر کچھ بھی نہیں ۔۔بس آپ کوشش جاری رکھئے ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: