ملتان میں سیزنل انفلوئنزا شدت اختیار کرگیا

ملتان میں سیزنل انفلوئنزاشدت اختیارکر گیا، وائرس سے اب تک 12افراد انتقال کرچکےہیں ۔ نشتر اسپتال میں 52متاثرہ افراد کو لایاگیا، جن میں سے24میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر عطاء الرحمان کے مطابق اب تک سیزنل انفلوئنزا سے 12 مریض انتقال کرچکے ہیں، ان میں 6 خواتین اور 6مرد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال میں 52متاثرہ افراد کو لایاگیا ،جن میں سے24میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔

سیزنل انفلوئنزاسےمتاثرہ افراد کا کہناہےکہ اسپتال میں سہولیات کی کمی ہے اورانہیں دوائیں باہر سے خریدنا پڑرہی ہیں۔

واضح رہے سیزنل انفلوائنزا وائرس مریضوں کے سانس سے تیزی سے ہوا میں پھیلتا ہے۔ بخار، کھا نسی، سردرد، پٹھوں، جوڑوں میں درد، گلے کا خراب ہونا، ناک کا بہنا، پیچیدگی کی صورت میں سانس میں دشواری، سینے میں درد، الٹیاں اور دست اس کی علامات ہیں۔

محکمہ صحت نے سیزنل انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے آگہی مہم شروع کر دی ہے۔

طبی ماہرین کہتےہیں کہ یہ وائرس انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، اس لیے کسی کو نزلہ، زکام ہو تو اس کے پاس ماسک پہن کر جائیں، فاصلے پر کھڑے ہوں، اورشہری ہاتھ منہ دھونےکومعمول بنائیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے سیزنل انفلوئنزاکے حوالے سےصوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: