ٹرمپ افغانستان میں مزید فوج بھیجیں گے

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں مزید فوج بھیجنےکی تیاری کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار نے بتایا کہ پنٹاگان نے پہلے ہی 3ہزار اضافی اہلکار بھیج کر امریکی فوجیوں کی تعداد14ہزار کر دی ہے جبکہ جلد ہزاروں امریکی مشیر افغانستان کی سرحد پر اہلکاروں کی مدد کے لیے بھیجے جائیں گے۔

ذرائع کے بتایا کہ جنرل نکلسن فوجیوں کی تعداد نسبتا کم بڑھائیں گے، بمباری زیادہ کی جائے گی تاہم 2018میں افغانستان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب امریکی جنرل نکلسن کا کہنا ہے کہ ایک ہزار مشیر پہلے سے ہی افغانستان میں موجود ہیں جبکہ سال نو پر اس تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: