پاکستان انڈر 19نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

سال کے اختتام پر آئی اچھی خبر یہ ہے کہ یوتھ ون ڈےانٹرنیشنل میں پاکستان انڈر19نے آسٹریلیا کو 49 رنز شکست دے دی۔
میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں سابق کپتان وسیم اکرم بھی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کےلیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ سوئنگ کے سلطان نے کھلاڑیوں کو قیمتی مشورے دیئے اور گر کی باتیں بتائیں۔
جب میچ شروع ہوا تو پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کیا، خاص طور پر اوپنر زید عالم نے 128 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ علی زریاب نے 56 رنز بنائے۔ پاکستان کا اسکور میچ میں 7 وکٹ پر 309 رنز رہا۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ہیکنے تو پاکستانی بولرز کے وار سہہ گئے لیکن دیگر کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکے۔ یہکنے نے 109 رنز بنائے لیکن ٹیم 9 وکٹ پر 260 رنز ہی بنا سکی ۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے سلیمان شفقت نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان جونئیرز نے 49 رنز کی فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز بھی دو صفر سے جیت لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: