سعودی کریک ڈاؤن میں مغربی کاروباری نشانہ

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہزادوں کے ساتھ ساتھ امریکی و برطانوی کاروباری شخصیات کو بھی حراست میں لینے اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

شاہی خاندان سے باخبر ذرائع کے حوالے سے برطانوی اخبار نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ولی عہد کے حکم پر کی جانے والی کارروائی میںجن کاروباری شخصیات کو گرفتار کیا گیا ان میں 8امریکی ، 6 برطانوی اور تین فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں ۔

یہ دعویٰ بھی کیا گیاہےکہ ان افراد کے ساتھ مارپیٹ اور تحقیر آمیز سلوک کیا جارہا ہے ،تمام زیر حراست مغربی کاروباریطویل عرصے سے سعودی عرب ہی میں مقیم تھے ۔

اخبار کا کہناہےکہ امریکی محکمہ خارجہ نے پرائیویسی قوانین کے باعث کچھ بتانے سے گریز کیا ، جبکہ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں سفارخانہ کو مدد کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔

شاہی خاندان میں نمایاں مقام رکھنےو الے شہزادوں ،وزرا اور کاروباری شخصیات سمیت 200افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے بہت سے لین دین کے بعد چھوڑ دیے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

اگر یہ بات ہے تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں “ اسد عمر

اگر یہ بات ہے تو میں استعفیٰ دے دیتا ہوں ،اسد عمر

نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی ارشد وحید چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ جہانگیر ترین ...