شیروانیاں بنانے والوں کو شرمندگی ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018 میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی  حکومت بنائے گی جس سے ایک بار پر شیروانیاں بنانے والوں کو شرمندگی ہوگی۔

ہزارہ موٹروے کا برہان تا شاہ مقصود انٹرچینج سیکشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہزارہ کے لیے انقلاب سے کم نہیں اور یہ منصوبہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور 2018 میں بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی جس سے ایک بار پر شیروانیاں بنانے والوں کو بھی شرمندگی ہوگی۔

وزیراعظم نے سابق دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمران بتائیں وسائل کہاں خرچ کیے اور آصف زرداری کے دور حکومت کا کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں لیکن آج موجودہ حکومت کے دور میں خنجراب سے گوادر تک منصوبوں کا جال بچھا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام جولائی میں پولنگ اسٹیشن جائیں تو فیصلہ کریں کام کرنے والے چاہیئیں یا گالیاں دینے والے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جو منصوبہ شروع کرتی ہے اسے مکمل بھی کرتی ہے اور اس منصوبے سے متعلق سنا بھی نہیں تھا لیکن نواز شریف نے کہا منصوبے کو مکمل کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے خدمت کی سیاست کی ہے اور نواز شریف نے صرف باتیں اور وعدے نہیں کیے بلکہ کام کر کے دکھایا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے الزام تراشی کا جواب کام سے دیا اور دھرنے میں بہتان تراشی کا جواب ہم نے سچ سے دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

دُنیا کا سب سے بڑا سائنسدان گرفتار

چنیوٹ میں دنیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر اور سائنسدان ہونے کا دعویٰ کرنے والا ...