دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے آزمائش کا دوسرا مرحلہ طے کرلیا

دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ہوائی جہاز نے اپنی آزمائش کا ایک اور مرحلہ کامیابی سے طے کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال کی جانب سے رواں سال متعارف کروائے جانے والا یہ طیارہ30ہزارفٹ بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو مسافروں کو خلاء میں بھیجنے کے بھی کام آئے گااور ہاورڈ ہیوزایچ فورہرکولیس طیارے سے بھی کئی گنا بڑا ہے جس کے ذریعے چھوٹی خلائی شٹل کو مدارمیں بھیجا جا سکے گا۔

اسٹریٹو لانچ سسٹمز کا تیارکردہ یہ ہوائی جہاز اپنی پیٹھ پر راکٹ سوار کرکے اسے بالائی فضا کے قریب لے جائے گا جہاں سے راکٹ داغنا آسان ہوگا۔
ماہرین نے طیارے کے تمام تر نظام کا جائزہ لیا ہے اور آزمائشی طور پر پورا طیارہ اچھی طرح کام کررہا تھا۔
اس سے قبل ستمبر میں بھی سٹریٹولانچ کے چھ انجن چلائے گئے تھے تاہم اگلے مرحلے میں اس کا کمیونی کیشن سسٹم ٹیسٹ کیا جائے گا جس میں مرکزی کنٹرول روم سے جہاز کے تمام رابطے چیک کئے جائیں گے ۔
ماہرین کے مطابق یہ طیارہ 2019میں باقاعدہ طور اپنی پہلی اڑان بھرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

گڈ بائے فوکسی، اگلے برس اب یہ گاڑی نہیں بنے گی

گڈ بائے فوکسی

موٹر کمپنی ووکس ویگن نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنہ 2019 میں اپنی 80 ...