ترک صدر کی عثمانی عہد میں مدینہ میں لوٹ مار کے الزام کی تردید

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان الزامات کی تردید ہے کہ سلطنت عثمانیہ کے دور میں مدینہ منورہ کو لوٹا گیا۔

Turkey-President222

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کی جانب سے دو روزقبل پہلی عالمی جنگ کے دوران عثمانیہ دور کی فورسز کی مدینہ شہر میں لوٹ مار سے متعلق ایک پیغام ری ٹوئیٹ کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے مطابق فخرالدین پاشا کی سربراہی میں عثمانی فوجیوں نے سن 1916ء میں مدینہ شہر سے پیسہ لوٹا اور مختلف تاریخی دستاویزات چرائیں۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اماراتی وزیرخارجہ کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ یقینا ’بے خبر‘ ہیں۔ انقرہ میں صدارتی محل میں ایک تقریب سے خطاب میں ایردوآن کا کہنا تھا، ’’پیسے کے نشے میں دھت ایک شخص اتنا نیچے گر چکا ہے کہ وہ ہمارے آباؤ اجداد پر چوری کا الزام عائد کرتا ہے۔ کتنا گھٹیا شخص ہے یہ۔ یہ تیل اور پیسے سے برباد ہو چکا ہے۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: