حکومت نے وزارت خزانہ کیلئے متبادل ڈھونڈ لیا

حکومت نے پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل کو وزیر مملکت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ آئندہ ہفتے نئے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے سماء سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں وزیرمملکت برائے خزانہ بنایا جارہا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس نے انہیں فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

رانا افضل خان کی بطور وزیر مملکت برائے خزانہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ وہ آئندہ منگل یا بدھ کو اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ رانا افضل خان حلقہ این اے بیاسی فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ وہ گزشتہ چار سال سے زائد عرصے سے پارلیمنٹ میں حکومتی پالیسیوں کا بھرپور دفاع کرتے آئے ہیں۔

موجودہ حکومت اگلے سال مئی میں اپنا آخری اور چھٹا بجٹ پیش کرے گی۔ رانا افضل خان بطور وزیر مملکت خزانہ بجٹ سازی کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیماری کے باعث رخصت پر ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: