قومی اسمبلی: فاٹااصلاحات بل پر اپوزیشن کا آج بھی واک آؤٹ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی فاٹا اصلاحات کا بل پیش نہ ہوا، جس پر پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے دیگر ارکان قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے۔
اسپیکرسردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ آج بھی قومی اسمبلی ایجنڈے میں فاٹابل نہیں،قومی اسمبلی ایجنڈے سےفاٹاسےمتعلق نکات راتوں رات نکال لیےجاتے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ حکومت کو تنہا رہ جانے کےمعاملے سے سبق سیکھنا چاہیے،حکومت کےوزیر نے خود تسلیم کیادھرنے پر حکومت تنہاہوگئی۔
نوید قمر کا کہنا تھا کہ قومی خزانے سے بھاری رقم ایوان پر خرچ ہوتی ہے لیکن کچھ حاصل نہیں۔
ایوان میں حکومتی وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ فاٹا بل پر تھوڑا سا موقع اور دے دیں،فاٹا کے لوگوں کو جو حقوق ملنے ہیں مل جائیں گے،فاٹا بل میں مزید تاخیر نہیں کریں گےجلد پیش کردیاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے صرف فاٹا پر ایک نکتہ ذہن میں رکھا ہواہے، اپوزیشن کی تین بار حکومت آئی انہیں کبھی فاٹابل لانے کی توفیق نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فاٹا ریفارمز بل جلد پیش کیا جائے گا ، مسلم لیگ ن نے یہ بیڑا اٹھایا ہے اور اس کا کریڈٹ بھی لیں گے۔
احتجاجاًپیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کے دیگر ارکان قومی اسمبلی سے باہر چلے گئے۔بعد ازاں اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی پرملتوی کردیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بدھ کے روز بھی فا ٹا اصلا حات بل پیش نہ کئے جانے پر اپوزیشن جما عتوں نے ایوان سے واک آ ئوٹ کیا تھا۔ اپوزیشن نے آج مسلسل نویں دن واک آئوٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: