پاکستانی فلمی صنعت کی بدحالی جاری، صرف 3 فلمیں کامیاب

پاکستان فلم انڈسٹری طویل عرصے سے بحران کا شکار ہے اور حالات بدلنے کا نام ہی نہیں لے رہے، سال 2017ء میں 18 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے صرف 3 عوامی پذیرائی حاصل کرسکیں۔

رواں سال راستہ، یلغار، بلو ماہی، چلے تھے ساتھ، جیو سر اُٹھا کے، چین آئے نہ اور ورنہ جیسی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں تاہم فلم بینوں کو ہٹ کرنے میں ناکام رہیں اور ریلیز کے ابتدائی دنوں میں ہی ڈبے میں بند ہوگئیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی 15 فلمیں پٹنے کے باوجود ارتھ ٹو اور چھپن چھپائی کے ہِٹ ہونے کی امید ختم نہیں ہوئی۔ دوسری طرف سنیما مالکان نے ایک بار پھر 2018ء سے امیدیں جوڑ لی ہیں۔

سال 2018ء میں کچھ نئی فلمز کی نمائش کی نوید تو ہے، امید کی جاسکتی ہے کہ یہ فلمیں شائقین کو دوبارہ سنیما ہالز کی طرف آنے پر مجبور کردیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: